22 نومبر 2026 - 14:34
لبنانی شیعہ سپریم کونسل کا صدر کے الزامات پر مزاحمت کے حق میں دوٹوک جواب

شیخ علی الخطیب نے جوزف عون کی تقریر میں مزاحمت کے خلاف لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی شیعہ اسلامی سپریم کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی الخطیب نے اپنے ایک بیان میں لبنان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر جوزف عون کی تقریر میں اختیار کیے گئے مؤقف اور مزاحمت کے خلاف عائد کیے گئے الزامات پر شدید تنقید کی۔

شیخ علی الخطیب نے زور دے کر کہا کہ صدرِ مملکت کو قومی اتحاد کا مظہر ہونا چاہیے تھا اور انہیں مزاحمتی محاذ پر الزامات عائد کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا، جس نے لبنان کے دفاع کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

انہوں نے صدر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اختیار کیے گئے مؤقف پر بھی تنقید کی، جو ہمیشہ کسی بھی قسم کے ذاتی مفاد کے بغیر لبنان کی مدد کرتا رہا ہے۔

شیخ علی الخطیب نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمت کے مجاہدین اپنے اوپر الزام لگانے والوں سے کہیں زیادہ باوقار اور شریف ہیں، اسلام آباد معاہدے کو امریکہ کی جانب سے معطل کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ لبنان کے مفاد میں تھا اور اس کے ذریعے صہیونی قابض افواج کو لبنانی سرزمین سے نکالنے کی راہ ہموار ہو سکتی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha